پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سنسنی خیز فائنل آج، شاہین کیویز کے شکار کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan, New Zealand clash in high-voltage Tri-Nation Series final today

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ون ڈے ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2جے شروع ہوگاجبکہ ٹاس 1:30 بجے ہوگا۔

پاکستان ٹیم فخر زمان، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر اور کپتان)، سلمان آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، محمد حسنین، نسیم شاہ، ابرار احمد پر مشتمل ہوگی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں وِل یَنگ، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، مچل سینٹنر (کپتان)، میٹ ہنری، بین سیئرز، ولیم او رورک شامل ہونگے۔

اس ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان، نیوزی لینڈ، اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل تھیں، جو کہ رواں ماہ پاکستان میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاری کے لیے کھیلی جا رہی ہے۔

نیوزی لینڈ نے اپنے دونوں گروپ میچز جیت کر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک تاریخی کامیابی حاصل کر کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔

گزشتہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 353 رنز کا ہدف ایک اوور قبل حاصل کیا، جو کہ کسی بھی ٹیم کا جنوبی افریقہ کے خلاف سب سے بڑا کامیاب تعاقب تھا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے فائنل سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ ٹیم نے فائنل کے لیے مکمل تیاری کر رکھی ہے۔

کرکٹ کے شائقین اس سنسنی خیز مقابلے کے شدت سے منتظر ہیں، جہاں دونوں ٹیمیں ٹرافی جیت کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی تیاریوں کو مضبوط بنانا چاہتی ہیں۔

Related Posts