کراچی میں آج درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

karachi weather
ONLINE/ FILE PHOTO

کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج کراچی کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے دفتر کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں شہر میں دن کے وقت تیز دھوپ اور رات کے وقت خشک موسم کی توقع ہے۔

اطلاعات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ اس وقت مغرب سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کی سطح 87 فیصد ہے۔اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں چار ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور بارہ، کراچی بیس، پشاور اور کوئٹہ چھ اور گلگت، مری اور مظفر آباد میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

Related Posts