کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے پیش نظر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی نابالغ ہو یا بالغ جو بغیر لائسنس کے گاڑی چلاتا ہے وہ سیدھا جیل جائے گا۔
سینئر وزیر نے والدین کو بھی خبردار کیا کہ وہ اپنے کم عمر بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں مشورہ دیں کہ وہ گاڑی نہ چلائیں ورنہ آپ کو جیل جانا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی فروخت پر شوروم سیل کر دیے جائیں گے اور گاڑی چلانے پر جرمانہ کیا جائے گا۔
کراچی میں ٹریفک کا نظام مکمل طور پر غیر منظم ہو چکا ہے، محمود مولوی
ان کا مزید کہنا تھا کہ فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار کوڈ کے بغیر پانی کے ٹینکر سڑکوں پر نہیں چلیں گے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی نمبر پلیٹس محکمہ ایکسائز سے حاصل کریں جو تقریباً 80000 ہیں۔
سینئر وزیر نے بتایا کہ پرائیویٹ لوگوں پر اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کر دی۔