آرمی چیف نے عمرا ن خان کا خط موصول ہونے کی تردید کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Army chief denies receiving letter from PTI founder

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے خط موصول ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کسی کی طرف سے کوئی خط موصول نہیں ہوا۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ اگر کوئی خط موصول ہوا تو اسے وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا جائے گا۔

جنرل سید عاصم منیر نے بھی پاکستان کی ترقی کے بارے میں پرامید ہونے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک آگے بڑھ رہا ہے اور ترقی کرتا رہے گا۔

یہ پیشرفت پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی چیف کو متعدد خطوط بھیجنے کا دعویٰ کرنے کے بعد سامنے آئی ہے جس کی سیکورٹی ذرائع نے تردید کی تھی۔

کراچی میں ٹریفک کا نظام مکمل طور پر غیر منظم ہو چکا ہے، محمود مولوی

عمران خان نے جنرل منیر کو تیسرا خط بھیجنے کا اعلان بھی کیا تھا۔عمران خان کی بہن علیمہ خانم نے بدھ کو کہا تھا کہ خطوط کا مقصد اسٹیبلشمنٹ اور چیف جسٹس کو عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کی تلقین کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلے خطوط عوام پڑھ رہے ہیں اور فوج اور قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے پیر کو کہا تھا کہ پارٹی کے بانی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو خط لکھا اور فوج اور عوام کے درمیان بڑھتی ہوئی دوری کی وجوہات بیان کیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا تھا کہ عمران خان نے بطور سابق وزیراعظم خط لکھا اور پاکستانی مسلح افواج کی قربانیوں کی تعریف کی۔

فیصل چوہدری نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے بطور سابق وزیراعظم آرمی چیف کو خط بھیجا تھا۔

Related Posts