پاکستان اور بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمتیں مزید اضافے کے بعد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملکی تاریخ میں فی تولہ سونے کی سب سے زیادہ 3لاکھ 4 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت میں 2144 روپے کا اضافہ ہوا جس سے قیمت 260631 روپے فی 10 گرام ہو گئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کی قیمت 1965 روپے اضافے سے 238920 روپے فی 10 گرام تک پہنچ گئی۔
عوام کی موجیں! ایک ساتھ 4 چھٹیاں، حکومت نے پیر17فروری کو بھی عام تعطیل کا اعلان کردیا
چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی، 47 روپے اضافے کے ساتھ 2886 روپے فی 10 گرام ہو گئی۔
عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 25 ڈالر اضافے سے 2913 ڈالر تک پہنچ گئی۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا، فی اونس 0.55 ڈالر اضافے کے ساتھ 32.55 ڈالر پر سودا طے ہوا۔