قومی بچت مرکز کا سیونگز سرٹیفکیٹس پر نئے منافع کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CDNS announces new profit rates for Short-Term Savings Certificates

اسلام آباد: ملک میں حالیہ مہنگائی میں کمی کے پیش نظر مرکزی نظامت برائے قومی بچت (سی ڈی این ایس) نے قلیل مدتی سیونگز سرٹیفکیٹس (ایس ٹی ایس سیز) پر منافع کی نئی شرحوں کا اعلان کر دیا ہے، جو فروری 2025سے نافذ العمل ہوں گی۔

نئی شرحوں کے مطابق تین ماہ کی مدت والے سرٹیفکیٹس پر گیارہ اعشاریہ دو چار فیصد منافع مقرر کیا گیا ہے، جس کے تحت دس ہزار روپے کی سرمایہ کاری پر دو سو اکیاسی روپے کا منافع حاصل ہوگا، جو پہلے بارہ اعشاریہ سات چھ فیصد تھا۔

چھ ماہ کی مدت والے سرٹیفکیٹس کے لیے گیارہ اعشاریہ تین دو فیصد منافع مقرر کیا گیا ہے جس کے تحت دس ہزار روپے پر پانچ سو چھیاسٹھ روپے منافع حاصل ہوگا۔ یہ پہلے بارہ اعشاریہ سات چار فیصد تھا، جس میں کمی کی گئی ہے۔

ایک سال کی مدت والے سرٹیفکیٹس پر گیارہ اعشاریہ تین آٹھ فیصد منافع مقرر کیا گیا ہے جس کے تحت دس ہزار روپے پر گیارہ سو اٹھائیس روپے منافع ملے گا۔

کراچی میں پراپرٹی ویلیوایشن کے نرخوں میں تبدیلیاں

ان سرٹیفکیٹس پر منافع پر ٹیکس کا تعین سرمایہ کار کے ٹیکس اسٹیٹس کے مطابق ہوگا۔ فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست (اے ٹی ایل) میں شامل افراد کے لیے منافع پر پندرہ فیصد ٹیکس لاگو ہوگا، جبکہ نان فائلرز یعنی وہ افراد جو اے ٹی ایل میں شامل نہیں ہیں، ان کے لیے یہ شرح تیس فیصد ہوگی۔

یہ نئی شرحیں سرمایہ کاری کی تاریخ یا منافع کی رقم سے قطع نظر یکساں طور پر لاگو ہوں گی۔

واضح رہے کہ قلیل مدتی سیونگز سرٹیفکیٹس کا آغاز 2012میں کیا گیا تھا، جس کا مقصد سرمایہ کاروں کی قلیل مدتی مالی ضروریات کو پورا کرنا تھا۔

یہ سرٹیفکیٹس تین ماہ، چھ ماہ اور ایک سال کی معیاد کے ساتھ دستیاب ہیں اور ان میں پاکستانی شہریوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت ہے۔ کم از کم دس ہزار روپے کی سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی کوئی حد مقرر نہیں۔

Related Posts