تین ملکی سیریز: جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

South Africa to bat first against Pakistan in tri-nation series encounter

کراچی: جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان کے خلاف تین ملکی سیریز کے اہم ترین میچ میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ میچ سیریز کا ورچوئل سیمی فائنل تصور کیا جا رہا ہے جس کے فاتح کو فائنل میں جگہ ملے گی۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی حالیہ تزئین و آرائش کے بعد اپنا پہلا بین الاقوامی میچ منعقد کر رہا ہے۔

پاکستان نے اس فیصلہ کن مقابلے کے لیے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے، جس کے تحت سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ کامران غلام کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ سعود شکیل پاکستان کے لیے نمبر تین پر بیٹنگ کریں گے۔

دوسری جانب، جنوبی افریقہ نے بھی اپنی ٹیم میں چند بڑے نام واپس لائے ہیں، جن میں ہینرک کلاسن اور کیشو مہاراج شامل ہیں، جبکہ ٹونی ڈی زورزی اور کوربن بوش کو بھی موقع دیا گیا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اب تک 86 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں جنوبی افریقہ نے 52 میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان 33 میچز جیت سکا ہے۔ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون

پاکستان:
فخر زمان، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (کپتان/وکٹ کیپر)، طیب طاہر، سلمان آغا، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد حسنین، ابرار احمد

جنوبی افریقہ:
میتھیو بریٹزکے، ٹیمبا باوُوما (کپتان)، ٹونی ڈی زورزی، کائل ویریانے (وکٹ کیپر)، ہینرک کلاسن، ویان ملڈر، سینورن متھوسامی، کوربن بوش، کیشو مہاراج، لُنگی نگیڈی، تبریز شمسی

یاد رہے کہ تین ملکی سیریز کے ابتدائی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔ گلین فلپس کی شاندار سنچری اور کین ولیمسن اور ڈیرل مچل کی نصف سنچریوں نے نیوزی لینڈ کو فتح دلائی تھی۔آج کے میچ کا فاتح 14 فروری کو کراچی کے اسی میدان میں نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں مدِ مقابل ہوگا۔

Related Posts