کراچی پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کو ساتھی اہلکاروں پر ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام لگانے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔
گارڈن پولیس اسٹیشن میں تعینات خاتون کانسٹیبل نے دو پولیس اہلکاروں پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا اور آئی جی سندھ کے شکایت سیل کو شکایت بھیجی تھی۔
شکایت کے بعد ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے ڈی ایس پی کو معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی۔ انکوائری کے دوران دیگر تمام خواتین کانسٹیبلوں نے ان کے الزامات کو جھوٹا قرار دیا۔
کراچی میں گاڑیاں جلانے کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا نیشنل ہائی وے پر احتجاج
ایس ایس پی نے تصدیق کی کہ انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر خاتون کانسٹیبل کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا جبکہ اس کی معاونت کرنے والے سب انسپکٹر کی تنزلی اور تبادلہ کر دیا گیا۔
دوسری جانب برطرف خاتون کانسٹیبل نے انکوائری رپورٹ اور اپنی برطرفی کے احکامات کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ وہ انہیں چیلنج کریں گی۔