کراچی کے عوام کیلئے خوشخبری! زمینوں کی قیمتوں میں کمی، ڈیفنس میں فلیٹ کتنا سستا؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FBR Announces Changes to Property Valuation Rates in Karachi

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی میں کمرشل پراپرٹی، تعمیر شدہ صنعتی پراپرٹی، رہائشی عمارتوں، سہولتی پلاٹس، بلند و بالا عمارتوں اور دیگر تعمیر شدہ جائیدادوں کی قیمتوں کے تعین کے معیار میں ترامیم کر دی ہیں۔

اس حوالے سے ایف بی آر نے ایس آر او 144(ون)/2025 جاری کیا ہے، جو ایس آر او 1724(ون)/2024 میں ترامیم کرتا ہے۔

اس اقدام کا مقصد کراچی کے ٹیکس ماہرین اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کی وضاحت کرنا ہے۔ اگرچہ پراپرٹی کی ویلیوایشن کے سابقہ نرخ برقرار رہیں گے تاہم مختلف اقسام کی جائیدادوں کے نرخوں کے حساب کے طریقہ کار کو مزید واضح کر دیا گیا ہے۔

نئے اعلامیے کے مطابق:
1۔اوپر دی گئی جدول میں تمام قیمتیں پاکستانی روپے میں ہیں۔
2۔قیمت کا تعین: قیمت کا حساب گراؤنڈ فلور کے کورڈ ایریا اور اضافی منزلوں کے کورڈ ایریا کے مطابق ہوگا۔
3۔سہولتی پلاٹس کی قیمت: کسی بھی علاقے میں سہولتی پلاٹس کی قیمت متعلقہ رہائشی پلاٹس کے 50 فیصد کے برابر ہوگی۔
4۔کمرشل پراپرٹی کا ویلیوایشن: کمرشل پراپرٹی کی قیمت فی مربع فٹ گراؤنڈ فلور کے کورڈ ایریا کے ساتھ اضافی منزلوں کے مطابق طے ہوگی۔
5۔صنعتی تعمیر شدہ پراپرٹی کی قیمت: پوری پلاٹ کے ایریا اور اس کے کورڈ ایریا فی مربع فٹ کے حساب سے قیمت طے کی جائے گی۔
6۔اضافی منزل کی قیمت: اگر کوئی رہائشی عمارت ایک سے زیادہ منزلوں پر مشتمل ہو تو ہر اضافی منزل کی قیمت 25 فیصد بڑھا دی جائے گی، یعنی گراؤنڈ فلور کی قیمت کا 25 فیصد ہر اضافی منزل کے لیے شامل کیا جائے گا۔
7۔نامعلوم کیٹیگری کی جائیداد: اگر کوئی جائیداد کسی بھی مخصوص کیٹیگری میں شامل نہ ہو تو اسے قریبی سب سے مہنگی جائیداد کی کیٹیگری میں شامل سمجھا جائے گا۔
8۔مخلوط استعمال کی زمین: اگر کسی زمین کو رہائشی، کمرشل یا صنعتی مقاصد کے لیے مشترکہ طور پر استعمال کیا جا رہا ہو تو اس کی قیمت مقررہ نرخوں کے اوسط سے طے کی جائے گی۔
9۔فلیٹ کی تعریف: ایک فلیٹ وہ رہائشی یونٹ ہے جس کا علیحدہ پراپرٹی یونٹ نمبر یا سب یونٹ نمبر ہو۔
10۔اضافی منزل کی تعریف: کسی رہائشی کثیر المنزلہ عمارت میں اگر اضافی منزل میں بیڈروم اور باتھ روم شامل ہو تو اسے مکمل اضافی منزل شمار کیا جائے گا۔
11۔کمرشل پراپرٹی میں بیسمنٹ کی قیمت: کسی بھی کمرشل عمارت کے بیسمنٹ کی قیمت گراؤنڈ فلور کی قیمت کا 20 فیصد ہوگی۔
12۔بلند و بالا عمارت کی تعریف: ایسی عمارت جو زمین سے اوپر پانچ سے زیادہ منزلوں پر مشتمل ہو۔

تعمیر شدہ عمارتوں کی قیمت میں کمی کے اصول
(الف) رہائشی تعمیر شدہ جائیداد (بیسمنٹ اور پہلی منزل سمیت) کی قیمت میں کمی
عمارت کی عمرقیمت میں کمی کا تناسب
5 سال تک کوئی کمی نہیں
5 سے 10 سال 5فیصد
10 سے 15 سال 7.5فیصد
15 سے 25 سال 10فیصد
25 سال سے زائد قیمت اوپن پلاٹ کے برابر ہوگی

(ب) فلیٹس اور اپارٹمنٹس کی قیمت میں کمی
عمارت کی عمر قیمت میں کمی کا تناسب
5 سال تک کوئی کمی نہیں
5 سے 10 سال 10فیصد
10 سے 20 سال 20فیصد
20 سے 30 سال 30فیصد
30 سال سے زائد 50فیصد

(ج) کمرشل تعمیر شدہ جائیداد کی قیمت میں کمی
عمارت کی عمر قیمت میں کمی کا تناسب
10 سال تک کوئی کمی نہیں
10 سے 15 سال 5فیصد
15 سے 25 سال 8فیصد
25 سال سے زائد 10فیصد

پراپرٹی ویلیوایشن میں دیگر ایڈجسٹمنٹس
1۔ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کی اہم شاہراہوں پر واقع کمرشل پلاٹس کی قیمت میں 15فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
کمرشل تعمیر شدہ جائیداد (سوائے گراؤنڈ فلور کے) کی قیمت میں 25فیصد کمی کی جائے گی۔

مندرجہ ذیل اقسام کے رہائشی پلاٹس کی قیمت میں 20فیصد کمی کی جائے گی:
نالے کے سامنے والا پلاٹ
کمرشل پلاٹ کے سامنے واقع پلاٹ
اسکول، مسجد یا قبرستان کے سامنے والا پلاٹ
بیک سائیڈ (پچھلی طرف) یا تکونی پلاٹ
یہ اقدامات کراچی میں رئیل اسٹیٹ کے نرخوں میں شفافیت اور ٹیکس معاملات کو مزید واضح بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

Related Posts