کراچی اسٹیڈیم میں میچز کے دوران سڑکیں بند ہوں گی یا نہیں؟ کراچی پولیس کا بیان آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی پیٹریاٹ

کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ میچز کے حوالے سے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔

پولیس حکام کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے دوران شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے  اسٹیڈیم کے اطراف تمام سڑکیں ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھلی رہیں گی۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد میمن نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی کرکٹ سیریز کے میچز 12 اور 14 فروری کو شیڈول ہیں جبکہ 19 فروری سے چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز بھی ہورہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی پلان کے مطابق مجموعی طور پر 5000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ ایس ایس یو کے 620 کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوز، سیکیورٹی ڈویژن کے 1220 اہلکار، ٹریفک پولیس کے 1390 اہلکار، اسپیشل برانچ کے 280 اہلکار اور ڈسٹرکٹ پولیس کے دیگر اہلکار مختلف مقامات پر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

ماہر نشانہ باز حساس مقامات پر تعینات ہوں گے اور ایس ایس یو کی خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول بس اسٹیڈیم کے اطراف امن و امان کی نگرانی کے لیے تعینات کی جائے گی۔

ایس ایس یو کے کمانڈوز پر مشتمل اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہے گی اور اسٹیڈیم کے اطراف گشت پر بھی مامور ہوگی۔

Related Posts