کراچی پولیس نے جرائم کے ساتھ نئے سال کا آغاز کرنے والے 2 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
شہرِ قائد کے علاقے گلشن اقبال سے گرفتار کیے گئے ملزمان کے نام فہد اور نبیل ہیں جبکہ ان کے خلاف سالِ نو کا پہلا مقدمہ چوری کی موٹر سائیکل برآمدگی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
مقدمہ نمبر 01/2020 کے مطابق ملزمان سے چوری کیے گئے 3 عدد پرس اور 1 پستول بھی برآمد کیا گیا جبکہ ملزمان سے دورانِ تفتیش مزید انکشافات کی توقع ہے۔
پولیس کے مطابق فہد اور نبیل نامی ملزمان عادی اسٹریٹ کرمنلز ہیں جو اس سے قبل چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کرچکے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ گلشن قبال تھانے میں درج کیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی کے علاقے قائد اعظم کالونی کیمپ سے 18سالہ طالبہ حفظہ اریج دھمیال مبینہ طور پر اغوا کرلی گئی جسے گزشتہ شب اغوا کیا گیا۔
حفظہ اریج دھمیال میٹرک کی طالبہ تھی جو کل 11 بجے اچانک غائب ہوگئی ، طالبہ کے والد کاکہنا ہے کہ تھانہ صدر بیرونی میں درخواست دے دی ہے تاہم بیٹی کے حوالے سے تاحال کچھ پتہ نہیں چلا۔
لڑکی کے والد محمد ابرار کامزید کہنا ہےکہ حکام بالا میری بیٹی کو تلاش کرنے میں مدد کریں، متاثرہ اہل خانہ کی جانب سے تھانے میں درخواست کے باوجود پولیس تاحال ملزمان کوگرفتارکرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی سے 18 سالہ طالبہ مبینہ طور پر اغوا کرلی گئی