ایک نئی تحقیق میں میٹھے کے ساتھ کیفین کے استعمال کا حیران کن اثر سامنے آیا ہے۔
کچھ کافی پینے والوں کے لیے یہ مشروبات کے مزید فوائد حاصل کرنے کا ایک طریقہ ہو سکتا ہے لیکن دوسروں کے لیے چینی کھانے سے پرہیز کرنا بہتر ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر رات کے وقت ایسا کرنا بہتر ہے۔
سام سنگ کا گلیکسی ایس 25 آتے ہی چھا گیا، جانئے اس کی کیا خصوصیات ہیں؟
نیو اٹلس کے مطابق جریدے این پی جے سائنس آف فوڈ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کالج کے بہت سے طلبہ، شفٹ ورکرز، جمپ اسٹارٹرز اور والدین جانتے ہیں کہ کافی تھکاوٹ کا مقابلہ کرنے اور نیند کے وقت آپ کے جسم کو متحرک رکھنے کا ایک طاقتور طریقہ اور ذریعہ ہو سکتی ہے۔
کافی کے محرک اثرات یقیناً اس میں کیفین کے مواد کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ یہ ایک ایسا کیمیکل ہے جو دماغ میں اڈینوسین نامی نیند سے بھرے نیورو ٹرانسمیٹر کے اثرات کو روکتا ہے۔