سوشل میڈیا پر جعلی انٹرنشپ ویب سائٹس کس طرح اسٹوڈنٹس کو پھانس رہی ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو عالمی میڈیا

جعلی انٹرنشپ ویب سائٹس کے ذریعے طلبہ و طالبات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے، ماہرین نے طالب علموں کو خبردارکیا ہے کہ حکومت پاکستان کی آفیشل ویب سائٹس کے ذریعے ہی انٹرنشپ یا اسکالرشپ کے لیے درخواست دیں۔

ماہرین کے مطابق جرائم پیشہ عناصر نےحکومتی انٹرنشپ پروگرامز سے ملتی جلتی جعلی ویب سائٹس بنالی ہیں، ملتے جلتے ناموں والی یہ ویب سائٹس بالکل سرکاری ویب سائٹس کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔

سام سنگ کا گلیکسی ایس 25 آتے ہی چھا گیا، جانئے اس کی کیا خصوصیات ہیں؟

یہ جعلی ویب سائٹس طلبہ وطالبات کی ذاتی معلومات طلب کرتی ہیں اور ان کے ذریعے جرائم پیشہ افراد طلبہ و طالبات کا ڈیٹا حاصل کر کے ان کے بینک اکاؤنٹس اور دیگر اہم معلومات ہیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دھوکے باز عناصر طلبہ و طالبات کو کال کر کے خود کو حکومتی انٹرنشپ پروگرام کا نمائندہ ظاہر کرتے ہیں اورایک مخصوص تصدیقی کوڈ مانگتے ہیں جو طلبا کے فون پر بھیجا جاتا ہے، جیسے ہی طلبا یہ کوڈ فراہم کرتے ہیں ان کے اکاؤنٹس ہیک کر لیے جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ طلبہ و طالبات صرف حکومت پاکستان کی آفیشل ویب سائٹس کے ذریعے ہی انٹرنشپ یا اسکالرشپ کے لیے درخواست دیں، کسی بھی غیر مصدقہ ویب سائٹ پر معلومات درج کرنے سے گریز کریں اور فون کال پر کسی بھی اجنبی شخص کے ساتھ ذاتی تفصیلات یا تصدیقی کوڈ شیئر نہ کریں۔

Related Posts