جہاں ایک طرف پورے پاکستان میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بہترین حکومتی کارکردگی کا چرچا ہے وہاں پنجاب میں ایک بیماری کی ویکسین کی قلت نے سر اٹھا لیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق مریم کے پنجاب میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کی شدید قلت کے باعث عمرہ زائرین کے لیے ویکسین کا حصول ناممکن ہوگیا، جس سے ان کی پریشانی بڑھ گئی۔
معروف سیاستدان اپنے ہی ڈرائیور کی بیوی کے مقابلے میں میئر کا الیکشن ہار گیا
اطلاعات کے مطابق پنجاب بھر میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کی شدید قلت ہوگئی، عمرہ زائرین کے لیے گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی ہونے سے پریشانی بڑھ گئی جبکہ عمرہ زائرین کے لیے گردن توڑ بخار کا حصول ناممکن ہوگیا۔
محکمہ صحت کے پاس گردن توڑ بخار کا اسٹاک میسر نہیں ہے، گردن توڑ بخار کی ویکسین بلیک میں مہنگے داموں فروخت ہونے کی وجہ سے گردن توڑ بخار کی ویکسین کے لیے عمرہ زائرین دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عمرہ زائرین کے لیے سفر سے 10 روز قبل ویکسین لگوانا لازمی ہے۔