مفتی قوی نے بھی راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈائیلاگ پاکستان
متنازع اسلامی اسکالر مفتی عبد القوی بھی متنازع انڈین ایکٹریس راکھی ساونت سے شادی کے خواہس مندوں کی لائن میں لگ گئے۔
ایک انٹرویو میں مفتی قوی نے بھی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے راکھی ساونت کو مشروط نکاح کی پیشکش کر دی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ راکھی ساونت سے نکاح کیلئے تیار ہیں لیکن ان کی صرف ایک ہی شرط ہے کہ وہ بتائیں کہ کہیں ان کا ہندو مت یا اسلام کے تحت کوئی نکاح تو نہیں ہوا؟

خواتین کے ساتھ سرعام بوس و کنار پر تنقید، ادت نارائن کا ردعمل سامنے آگیا

اس کے ساتھ ہی مفتی قوی نے ایک اور شرط رکھتے ہوئے کہا کہ وہ راکھی ساونت سے نکاح کرنے سے قبل اپنی والدہ سے اجازت لیں گے، اگر ان کی والدہ رضامند ہوئیں تو وہ تیار ہیں۔
مفتی قوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک سمیت دیگر علمائے کرام کی تحقیق کے مطابق ہندوﺅں کے پاس جو کتاب ہے وہ الہامی ہے۔ اس لئے راکھی ساونت بھی اہل کتاب ہوئیں اور وہ ان سے نکاح کر سکتے ہیں۔
انٹرویو کے دوران مفتی قوی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے برصغیر کے ایک بہت بڑے سیاسی، علمی اور ادبی گھرانے کی ایک خاتون سے بھی نکاح کیا تھا لیکن وہ خاتون جلد انتقال کر گئیں۔
مفتی قوی نے یہ بھی کہا کہ وہ آج بھی جب قبرستان سے گزرتے ہیں تو اپنے نکاح میں رہنے والی مرحوم خاتون کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ مفتی قوی اس سے قبل بھی کئی ماڈلز، ٹک ٹاکرز و اداکاراﺅں کے ساتھ ویڈیوز، تصاویر اور سیلفیاں بنوانے کی وجہ سے خبروں میں رہے ہیں۔ مفتی قوی یہ دعویٰ بھی کر چکے ہیں کہ وہ اب تک تین درجن نکاح کر چکے ہیں۔

Related Posts