سندھ اسمبلی نے زراعت پر ٹیکس لگانے کا بل منظور کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

سندھ اسمبلی نے سندھ ایگریکلچر ٹیکس بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

سندھ اسبملی اجلاس میں وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ زرعی آمدنی پر ٹیکس کا نفاذ مشکل فیصلہ تھا، زرعی ٹیکس کلیکشن صوبائی حکومت کرے گی۔

سعیدغنی نے کہا کہ زرعی ٹیکس کا فائدہ کسانوں اور کاشتکاروں کو دیں گے، آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار اور کاروباری طبقوں پر ٹیکس میں کمی آئے گی۔

عمران خان نے آرمی چیف کو براہ راست خط لکھ دیا، کون کونسے مطالبات شامل

سینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سب کو معلوم ہے زرعی ٹیکس صوبائی معاملہ ہے، صوبائی حکومتوں نے فیصلہ کرنا ہے، زرعی ٹیکس لگانا ہے یا نہیں۔ زرعی ٹیکس آج سے نہیں پہلے سے لگا ہوا ہے، زرعی شعبے کے کچھ لوگ ٹیکس نہیں دے رہے تھے، پی پی پورے پاکستان کی بات کر رہی ہے۔

اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی نے خطاب میں کہا کہ اتنی عجلت میں بل کیوں پاس کیا گیا، بتادیں، اپوزیشن کو آن بورڈ نہیں لیا گیا، اسٹینڈنگ کمیٹی کے حوالے کرنا چاہیے، ٹیکس کلیکشن، ایس آر بی، کے تھروہوگا۔ زرعی ٹیکس لگانے کے بل کی حمایت کرتے ہیں۔

Related Posts