سوات میں مینگورہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پیر کے دن سہ پہر کو مختلف نجی ٹی وی چینلز نے رپورٹ کیا کہ ضلع سوات کے سب سے بڑے اور مرکزی شہر مینگورہ اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
ایک اسلامی ملک نے خواتین کے برقع پر پابندی لگا دی، بھاری جرمانہ بھی عائد
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈکی گئی۔ بیان کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر مینگورہ و ملحقہ علاقوں کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔