رکشا والا خواتین کو بیچ راستے اتار کر جہیز کا سامان لیکر فرار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامتی فوٹو

شہر قائد میں لٹیرے رکشہ ڈرائیور کا بھیس بدل کر وارداتیں کرنے لگے، ناظم آباد نمبر چار سے رکشہ ڈرائیور جہیز کا سامان لوٹ کر فرار ہوگیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

متاثرہ فیملی کی جانب سے جہیز کا سامان لوٹے جانے کی واردات کی اطلاع ناظم آباد تھانے کو دی گئی۔

بلال نامی نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بہن کی اس مہینے کے آخر میں شادی طے ہے، والدہ اور خالہ لیاقت آباد جہیز کا سامان خریدنے گئی تھی۔ والدہ نے برتن اور دیگر سامان خریدا تھا جبکہ سامان لیاقت آباد سے اورنگی ٹاون منتقل کیا جانا تھا۔

بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگانے پر غور

نوجوان نے بتایا کہ مارکیٹ میں موجود رکشے والے سے کرایہ طے کیا، کچھ سامان رکشے کے اندر باقی چھت پر رسی سے باندھا۔ رکشے پر سامان لوڈ کرکے ناظم آباد چار نمبر پر پہنچے تھے کہ اچانک رکشے والے نے والدہ اور خالہ کو زبردستی اتار دیا اور جہیز کا سامان لے کر فرار ہوگیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں رکشہ ڈرائیور کو کتھئی رنگ کے شلوار قمیص میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈرائیور سی سی ٹی وی کیمرے سے بچنے کی کوشش کرتا رہا، بظاہر رکشے والا منصوبہ بندی سے مارکیٹ میں موجود تھا۔

متاثرہ فیملی نے اعلیٰ حکام سے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے جہیز کا سامان برآمد کرنے کی اپیل کر دی۔

Related Posts