اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمت مقرر کر دی، یکم فروری سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔
اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3.68 روپے کا اضافہ ہوگیا، ایل پی جی صارفین کے لئے قیمت میں 43.52 روپے فی سلنڈر اضافہ کر دیا گیا۔
اوگرا حکام نے بتایا کہ سعودی آرامکو سی پی میں 1.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ڈالر کی قدر میں 0.19 فیصد اضافہ کا اثر ایل پی جی پر پڑا ہے۔
یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع؟
فروری میں ایل پی جی کا 11.8 کلو سلنڈر 2,996.88 روپے کا ہوگا، ایل پی جی پروڈیوسر قیمت میں 3,688 روپے فی ٹن اضافہ ہوا، ملک بھر میں ایل پی جی صارفین کے لیے گیس مہنگی ہوگی۔
دوسری طرف یکم فروری 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بھی امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔
۔