بھارتی متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت ایک بار پھر دل برداشتہ ہو گئی ہیں کیونکہ پاکستانی اداکار دودی خان، جنہوں نے رواں ہفتے کے آغاز میں انہیں تیسری شادی کی پیشکش کی تھی، اب اس سے انکار کر چکے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں دودی خان نے جمعرات کو کہا:”ہیلو انڈیا اور پاکستان، میں دودی خان ہوں۔ راکھی جی، آپ میری بہت اچھی دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گی، لیکن آپ میری دلہن نہیں بن سکتیں۔”
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا:”چند دن پہلے، میں نے راکھی ساونت کو پرپوز کیا تھا کیونکہ میں انہیں کافی عرصے سے جانتا ہوں۔ وہ ایک خدا ترس اور نیک دل انسان لگتی تھیں۔ جب انہوں نے اپنے والدین کو کھو دیا، تب بھی وہ اپنی بیماری کے دوران ان کے ساتھ کھڑی رہیں، جو آج کے دور میں بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔”
’تندوری ڈیز‘ میں سنی لیون کے ہیجانی رقص نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی
دودی خان نے مزید کہا:”ایک شخص ان کی زندگی میں آیا اور آپ سب جانتے ہیں کہ اس نے ان کے ساتھ کیا کیا۔ لیکن راکھی اس صدمے سے باہر نکل آئیں۔ انہوں نے اسلام قبول کیا، عمرہ ادا کیا اور اپنا نام فاطمہ رکھ لیا۔ مجھے یہ سب بہت پسند آیا، اسی لیے میں نے انہیں پرپوز کیا تھا۔
دودی خان نے اپنی شادی کی پیشکش سے پیچھے ہٹنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا:”میں سمجھتا ہوں کہ یہ لوگوں کے لیے قابل قبول نہیں ہے، کیونکہ مجھے بے شمار تنقیدی پیغامات موصول ہوئے، جنہیں میں برداشت نہیں کر سکتا۔ اس لیے، راکھی جی، آپ میری بہت اچھی دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گی، لیکن شاید میری دلہن نہ بن سکیں۔”
ویڈیو کے آخر میں دودی خان نے راکھی ساونت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:”میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ پاکستان کی بہو بنیں گی۔ میں آپ کی شادی پاکستان میں اپنے کسی بھائی سے کرواؤں گا۔”
دودی خان کے اس ویڈیو پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے راکھی ساونت نے تبصرے کے سیکشن میں کئی ٹوٹے ہوئے دل اور آنسوؤں والی ایموجیز شیئر کیں۔