نیٹ فلکس نے 2025 کے بڑے پروجیکٹس کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیٹ فلکس نے سال 2025  کے لیے اپنے سب سے زیادہ متوقع پروجیکٹس کے  ٹیزرز اور ریلیز کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے، جن میں اسٹرینجر تھنگز سیزن 5، ویڈنزڈےسیزن 2، اسکویڈ گیم سیزن 3، اور گوئیلررمو ڈیل ٹورو کی فرینکن اسٹائن شامل ہیں۔

اسٹرینجر تھنگز سیزن 5


اسٹرینجر تھنگز کا آخری سیزن اس کامیاب سائنسی فکشن سیریز کا جذباتی اختتام پیش کرے گا۔ نئے پوسٹر میں ایلیون (مِلّی بوبی براؤن) کی گمشدگی کا اشارہ دیا گیا ہے، جس سے مداحوں میں اس کے مستقبل کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ نیٹ فلکس نے ٹیز کیا، “کون واقعی جین ہوپر کی تلاش کر رہا ہے؟ آپ جو کچھ آنے والا ہے، اس کے لیے تیار نہیں ہیں۔”

ویڈنزڈے سیزن 2

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wednesday Netflix (@wednesdaynetflix)

جینا اورٹیگا دوبارہ ویڈنزڈے ایڈمز کے کردار میں واپس آئیں گی، اور اس بار سیزن 2 زیادہ پیچیدہ اور شدت سے بھرپور ہوگا۔ اس سیزن میں اورٹیگا نے پروڈیوسر کا کردار بھی سنبھالا ہے، اور ٹیزر میں ویڈنڈے اور ٹائلر (ہنٹر ڈوہان) کے درمیان ایک بڑے مقابلے کا اشارہ دیا گیا ہے۔ کرسٹوفر لوئڈ، جو اوریجنل انکل فیسٹر کے کردار میں نظر آئے تھے، بھی ایک گیسٹ اپیرنس کریں گے۔

یو سیزن 5 – 24 اپریل 2025

جو گولڈبرگ (پین بیڈگلے) اپنے آخری سیزن کے ساتھ واپس آئیں گے، جو 24 اپریل 2025 کو ریلیز ہوگا۔ اس سیزن میں جو نیو یارک واپس آ کر اپنے ماضی کی حقیقتوں کا سامنا کرتا ہے اور اپنی دولت مند بیوی کیٹ (شارلٹ رچی) کے ساتھ نئی زندگی بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ ٹیزر میں جو کے ماضی کے معروف کرداروں کی واپسی کا اشارہ دیا گیا ہے، جس میں جان اسٹاموس کا ڈاکٹر نکی اور جینا اورٹیگا کا ایلی شامل ہیں

سکویڈگیم سیزن 3: نیٹ فلکس نے وائرل لیک کے بعد فائنل سیزن ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا

فرینکن اسٹائن- نومبر 2025

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix US (@netflix)


گیلیورمو ڈیل ٹورو کی طویل انتظار کے بعد *فرینکن اسٹائن* کی ایڈاپٹیشن نومبر 2025 میں ریلیز ہو گی۔ اس فلم میں آسکر آئزک ڈاکٹر وکٹر فرینکن اسٹائن کے کردار میں نظر آئیں گے، جب کہ جیکب ایلورڈی مخلوق کے طور پر اور میا گوتھ ایک پراسرار کردار میں دکھائی دیں گی۔

ان بڑی ریلیزز کے ساتھ، 2025 نیٹ فلکس کا اب تک کا سب سے بڑا سال ثابت ہونے والا ہے۔

Related Posts