حکومت سندھ نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں 5 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
سندھ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ (ایس جی اے اینڈ سی ڈی) نے جمعہ کو اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سندھ کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر 5 فروری (بدھ) کو بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ہر سال 5 فروری کو بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حق خود ارادیت کی جدوجہد کے لیے ’’یوم کشمیر‘‘ منایا جاتا ہے۔
امریکی خاتون ایمبولینس سے بھاگ نکلی، شاہراہ فیصل پر دوڑیں، ویڈیو
اس دن مقبوضہ علاقے میں بھارتی افواج کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے ملک بھر میں ورکشاپس، مظاہرے اور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
5 فروری پاکستان میں قومی تعطیل ہے۔ اگرچہ حکومت نے ابھی تک اس سال کے لیے کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے لیکن کابینہ ڈویژن نے دسمبر 2025 کے لیے عام تعطیلات کے اعلان میں یوم کشمیر کو شامل کیا تھا۔
یاد رہے کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تنازعات کا ایک اہم نکتہ بنا ہوا ہے، اسلام آباد مسلسل بین الاقوامی برادری پر اس خطے پر رائے شماری کرانے پر زور دیتا ہے۔