شوہر پر تشدد کا الزام یا زیورات و نقدی چوری؟ حنا کی پراسرار گمشدگی کا معمہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ٹک ٹاکر اسد علی کی اہلیہ حنا مبینہ طور پر طلائی زیورات اور نقدی لے کر اپنے ہی گھر سے فرار ہوگئیں۔

تاہم، خاتون کا مؤقف ہے کہ وہ شوہر کے مسلسل تشدد کے باعث گھر چھوڑ کر گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، اسد علی نے کورنگی تھانے میں مقدمہ درج کروایاتھا، جس میں مؤقف اختیار کیا کہ جب وہ گھر پہنچے تو بیوی موجود نہیں تھی، اور الماری سے طلائی زیورات اور 35 ہزار روپے بھی غائب تھے۔ گمشدہ زیورات میں کان کی بالیاں، ایک انگوٹھی، اور ڈیڑھ تولہ سونے کا گلے کا ہار شامل ہے۔ اسد نے شبہ ظاہر کیا کہ ان کی بیوی کو ان کے پڑوسی ظفر نے اغوا کیا ہے۔

دوسری جانب، حنا کا ایک ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے شوہر پر گھریلو تشدد کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ حنا کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد سے ہی اسد علی ان پر تشدد کرتا رہا، جس کے نتیجے میں ان کے تین بچے قبل از پیدائش فوت ہو گئے۔ خاتون کا مؤقف ہے کہ وہ ظلم و زیادتی سے تنگ آ کر گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئیں۔

عورت مارچ کب ہوگا! پنجاب میں اجازت نہ ملنے کی وجہ کیا ہے؟

یہ معاملہ پیچیدہ صورت اختیار کر گیا ہے، جہاں ایک طرف چوری اور اغوا کا مقدمہ درج کیا جا چکا ہے، جبکہ دوسری جانب گھریلو تشدد کے الزامات نے ایک نیا رخ دے دیا ہے۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Related Posts