امریکی خاتون کا دلہا کے بغیر واپس جانے سے انکار، نوجوان کے گھر کے باہر دھرنا، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US woman refuses to leave Pakistan

کراچی: ایک نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی امریکی خاتون اونیا اینڈریو نے پاکستان چھوڑنے سے انکار کر دیا اور نوجوان کے گھر پہنچ گئی ہیں۔

ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق ناکام محبت پر دلبرداشتہ امریکی خاتون نے کراچی ائیر پورٹ پر سنسنی خیز منظر بنا دیا۔ شروع میں خاتون نے امیگریشن سے گزرنے سے انکار کر دیا اور بعد میں وہ ڈیپارچر لاؤنج میں اپنی فلائٹ میں سوار نہیں ہوئی۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ اونیا اینڈریو بہانے بنا کر اپنی روانگی میں تاخیر کرتی رہی۔

ایئرپورٹ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے خاتون کو حفاظتی تحویل میں لے لیا اور اسے ڈیپارچر لاؤنج میں لے گئے۔ تاہم خاتون نے طیارے میں سوار ہونے سے انکار کر دیاجس کی وجہ سے پرواز میں 36 منٹ کی تاخیر ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی پروٹوکول کی وجہ سے مسافروں کو زبردستی پرواز میں سوار نہیں کیا جا سکتا۔

بتایا گیا کہ اونیا اینڈریو رابنز نامی اس خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ نادل میمن سے محبت ہو گئی تھی۔ دو بچوں کی ماں ہونے کے باوجود اس نے 11 اکتوبر کو کراچی کا سفر کیا۔

عورت مارچ کب ہوگا! پنجاب میں اجازت نہ ملنے کی وجہ کیا ہے؟

نادل میمن نامی نوجوان ابتدائی طور پر امریکی خاتون سے شادی کرنے پر آمادہ تھا لیکن اس کے خاندان نے اس خیال کو مسترد کر دیا۔ کراچی میں مہینوں گزارنے کے بعد اس کی واپسی کا ٹکٹ ختم ہو گیا۔

اس کے وزٹ ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد خاتون کو کراچی چھوڑنے کی کوشش کے بعد اے ایس ایف نے ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا۔

 

ایک این جی او نے اسے واپسی کا ٹکٹ اور مالی مدد فراہم کی۔ خاتون کا سردی اور فلو کی علامات کے لیے ایئرپورٹ کے ایمرجنسی کلینک میں بھی علاج کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون اونیا اینڈریو واپس جانے کے بعد گارڈن میں واقعہ نادل میمن کے گھر پہنچ گئی ہیں۔

Related Posts