بھارتی اداکارہ راشا تھاڈانی کی پہلی فلم ’آزاد‘ نے سینما گھروں میں ریلیز ہوتے ہی فلم انڈسٹری کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی اور یہ فلم بالی ووڈ میں ٹاک آف دی ٹاؤن بن گئی ہے۔
ابھیشیک کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں نئے چہرے ہیں اور اس کا موضوع بغاوت اور جرات پر مبنی ہے، راشا تھاڈانی روینہ ٹنڈن کی بیٹی ہیں اور امن دیوگن اجے دیوگن کے بھتیجے ہیں۔
ریلیز کے 9ویں دن آزاد نے اپنی کمائی میں معمولی بہتری دیکھی، فلم نے ایک اعشاریہ چار ملین روپے اکٹھے کرچکی ہے جو کہ اس کے 8ویں دن کے ایک اعشاریہ ایک ملین کے مجموعہ کے مقابلے میں 27 فیصد اضافہ ہے۔
او ٹی ٹی ریلیز کی تاریخ:
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس نے آزاد کے لیے او ٹی ٹی اسٹریمنگ رائٹس حاصل کر لیے ہیں، تاہم نیٹ فلکس نے ابھی تک ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔
بالی ووڈ فلموں کی ڈیجیٹل اسٹریمنگ کے جاری رجحان کو دیکھتے ہوئے، آزاد کے تھیٹروں میں ریلیز کے دو ماہ بعد آن لائن اسٹریم ہونے کا امکان ہے۔ اس تناظر میں امید کی جا رہی ہے کہ یہ فلم اس سال مارچ کے وسط میں او ٹی ٹی پر ریلیز ہو گی۔
کاسٹ:
اجے دیوگن بطور وکرم سنگھ، برطانوی حکومت کے خلاف ایک ڈاکو (باغی)۔
اداکارہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی، امن دیوگن کے کردار کے ساتھ ایک محبت کی کہانی میں اعلیٰ طبقے کی لڑکی جانکی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
اجے دیوگن کے بھتیجے امن دیوگن گووند کی تصویر کشی کر رہے ہیں۔
ڈیانا پینٹی کیسر کے طور پروکرم سنگھ کے ساتھ سب پلاٹ میں شامل ہے۔
موہت ملک جانکی کے بھائی تیج بہادر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
پیوش مشرا جانکی کے والد رائے بہادر کے طور پر شامل ہیں۔
دیگر قابل ذکر کاسٹ ممبران میں ڈیلن جونز، راکیش شرما، اکشے آنند کوہلی، جیا امین، اینڈریو سلومن اور گورو یاوانیکا شامل ہیں۔