آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈا پور عہدے سے برطرف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IG Khyber Pakhtunkhwa Akhtar Hayat Gandapur removed

خیبر پختونخوا پولیس کے سربراہ اختر حیات گنڈا پور کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ذوالفقار حمید کو نیا انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔

بدھ کے روز ایک نجی ٹی وی چینل نے رپورٹ کیا کہ ذوالفقار حمید اس سے قبل پنجاب حکومت میں مختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ تبدیلی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور صوبے میں سیکورٹی کے مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔

پی ٹی آئی کا ہومیوپیتھک لیڈران کو گھر بھیجنے کا فیصلہ، گنڈا پور کی وزیراعلیٰ کے عہدے سے چھٹی پکی

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا ایک عرصے سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے جب کہ صوبے میں بدترین قانون اور دیگر حالات پر توجہ نہ دینے پر صوبائی حکومت سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کی زد میں ہے۔

یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ صوبے میں حکمران پی ٹی آئی نے ناقص کارکردگی پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Posts