پنجاب حکومت نے چند ماہ قبل سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے تحت نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا تھا، آئیے دیکھتے ہیں اس اسکیم کے تحت رجسٹریشن کی کیا تفصیلات ہیں؟
اس پروگرام میں صوبائی حکومت 50,000 جدید لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، جن میں سے ہر سال 2,000 لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے اور 2,000 طلباء وہ ہوں گے جنہوں نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں بہترین نتائج حاصل کیے ہیں۔
ولاگرز کیلئے عظیم خوشخبری، عرب امارات پیش کر رہا ہے گولڈن ویزا
وزیر اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت طلباء کو 13ویں جنریشن کے کور آئی 7 لیپ ٹاپ ملیں گے۔ اس اقدام کا مقصد تحقیق اور تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ نیز اقلیتی طلباء اور میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے اعلیٰ کارکردگی والے طلباء کو بھی یہ لیپ ٹاپ ملیں گے۔
کس کو کتنے ملیں گے؟
- 20,000 لیپ ٹاپ یونیورسٹی کے طلباء کو
- 14,000 لیپ ٹاپ کالج کے طلباء کو
- 4,000 لیپ ٹاپ ٹیکنیکل اور زرعی کالجوں کے طلباء کو
- 2,000 لیپ ٹاپ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے طلباء کو
جنوبی پنجاب کے طلباء کو مجموعی تعداد کا 32 فیصد دیا جائے گا۔
کن شعبوں کے اسٹوڈنٹس اہل ہیں؟
اس اسکیم کے لیے وہ طلباء اہل ہوں گے جو کمپیوٹر سائنس، میڈیکل، انجینئرنگ، سائنس، سوشل سائنسز، بزنس، لسانیات، ویٹرنری میڈیسن اور زراعت کے شعبوں میں ڈگری حاصل کر رہے ہوں۔
درخواست کا طریق کار
سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے لیے طلباء کو آن لائن درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کے بجائے تعلیمی ادارے اہل طلباء کا ڈیٹا مرتب کریں گے، جو ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) پنجاب کو بھیجا جائے گا اور وہ منتخب طلباء کی فہرست جاری کریں گے۔
لیپ ٹاپ کی تقسیم کا شیڈول
رجسٹریشن فروری 2025 میں شروع ہوگی اور لیپ ٹاپ کی تقسیم رمضان کے بعد متوقع طور پر اپریل یا مئی 2025 میں شروع ہوگی۔ اس مہینے کی ابتدا میں وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے تصدیق کی کہ لیپ ٹاپ کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ چکی ہے۔
تقسیم کیلئے تقریبات
لیپ ٹاپ کی تقسیم کے لیے مختلف مقامات پر تقریبات منعقد کی جائیں گی، جو “ہنر اسکالرشپ پروگرام” کے تحت ہوں گی۔