زیرہ سے آپ اپنا کولیسٹرول کیسے کنٹرول کرسکتے ہیں، لیجئے طریق کار حاضر ہے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامتی فوٹو

زیرہ گرم مصالحہ جات میں شامل ایک ایسا آئٹم ہے جس سے گھر گھر میں فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔

اب نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ عام قسم کا مصالحہ بہت سے دیگر فائدے بھی رکھتا ہے۔ ان میں سب سے نمایاں کینسر کو روکنا اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنا ہے۔ غذائیت سے بھرپور زیرہ محققین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے کیونکہ اس میں موجود مرکبات صحت عامہ کو بہتر بناتے ہیں۔

محققین کا خیال ہے کہ زیرہ کے صحت پر مثبت اثرات فلیوونائڈز کی وجہ سے ہیں جو طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس کے طور پر کام کرتے ہیں۔ یہ خلیوں کو نقصان پہنچانے والے نقصان دہ فری ریڈیکلز کو بے اثر کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

ویب ایم ڈی میڈیکل ویب سائٹ کے مطابق یہ عمل سنگین بیماریوں جیسے کینسر، دل کی بیماری اور ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

کیا امریکا نے عمران خان کے معاملے پر پاکستان کی امداد روک دی ہے؟

جرنل فرنٹیئرز ان آنکولوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں محققین نے انکشاف کیا کہ زیرے کے عرق نے ہڈیوں کے کینسر سے متاثرہ خلیوں پر مثبت اثرات ظاہر کیے ہیں۔ یہ نتائج مستقبل میں کینسر کے علاج میں زیرہ کو بطور امداد استعمال کرنے کے امکانات کا دروازہ کھولتے ہیں۔

تحقیق میں جگر، معدے اور آنتوں کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں زیرے کے کردار کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے۔ محققین نے بتایا کہ یہ فوائد بنیادی طور پر جانوروں پر کیے گئے مطالعات میں ظاہر ہوئے ہیں اور انسانوں میں ان نتائج کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

زیرہ خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں کارگر ثابت ہوا ہے۔ خراب کولیسٹرول دل کی بیماری اور فالج کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ انٹرنیشنل جرنل آف ہیلتھ سائنسز میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 45 دن تک زیرے کا عرق دن میں 3 بار لینے سے خون میں کولیسٹرول کی سطح میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

ایک اور تحقیق میں جس نے موٹاپے کا شکار خواتین پر توجہ مرکوز کی میں بتایا گیا کہ 3 ماہ تک روزانہ دو بار دہی کے ساتھ 3 گرام زیرہ پاؤڈر کھانے سے کولیسٹرول اور ٹرائگلیسرائیڈ کی سطح میں بہتری آئی اور “اچھے” کولیسٹرول میں اضافہ ہوا۔

زیرہ کے صحت سے متعلق فوائد کے علاوہ اس میں وٹامن اے، کیلشیم اور آئرن ہوتا ہے جو اسے روزمرہ کی خوراک کا غذائیت سے بھرپور اور فائدہ مند جزو بناتا ہے۔ ڈاکٹر اس کے اثرات کی دست تفہیم کے لیے مزید تحقیق کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

Related Posts