اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور انہیں رواں مالی سال کے دوران گردش میں لایا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک نے گزشتہ سال کے دوران نئے کرنسی نوٹوں کو حتمی شکل دینے سے متعلق افواہوں کی تردید کی تھی جس کے بعدنئے پاکستانی کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن ایک معمہ بنا ہوا ہے۔
ستمبر 2024 میں ایک رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ حالیہ آرٹ مقابلہ جیتنے والے بینک نوٹ ڈیزائن نئی سیریز کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے ڈیزائن نہیں تھے۔
اسٹیٹ بینک نے ایک بیان میں کہا کہ “مجوزہ نئی سیریز کے اصل ڈیزائن ایک مسابقتی عمل کے ذریعے منتخب معروف بین الاقوامی فرموں کے ذریعے ڈیزائن کیے جا رہے ہیں۔
مرکزی بینک نے مطلع کیا تھا کہ مختلف فرمیں دسمبر 2024 تک اپنی ڈیزائن کی تجاویز جمع کرادیں گی اور حتمی ڈیزائن جنوری 2025 تک منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو پیش کردیئے جائینگے۔
پیر کو نئی پالیسی ریٹ کے اعلان کے بعد ایک پریس کانفرنس میں اسٹیٹ بینک کے گورنر نے اس بات کی تصدیق کی کہ نئے کرنسی نوٹوں کا اجراء مرحلہ وار کیا جائے گا۔