بلاول بھٹو نے کراچی کے تاجروں کی شکایات نوٹ کرلیں، ویڈیو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto uses notepad as he listens to traders' grievances

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے تاجروں سے ملاقات کی، اس دوران پی پی چیئرمین خود تاجروں کی شکایات نوٹ کرتے رہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کی ناراض تاجر برادری سے ان کی شکایات دور کرنے کے لیے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بلاول بھٹو کی جانب سے یہ اقدام وفاقی وزیر احسن اقبال کے دورہ کراچی کے دوران تاجر رہنماؤں کی جانب سے اپنی شکایات کے اظہار کے بعد سامنے آیا۔

 

ملاقات کے دوران تاجر رہنما عتیق میر نے مبینہ طور پر طنزیہ کہا کہ “مریم نواز کو سندھ دے دو، اور بدلے میں مراد علی شاہ کو لے لو۔”اس بیان نے سیاسی حلقوں میں ردعمل کو جنم دیا، بہت سے لوگوں نے اسے دونوں صوبوں میں قیادت پر تنقید سے تعبیر کیا۔

کراچی میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ

سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے عتیق میر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ’یو ٹرن‘ لے لیا ہے اور پیچھے ہٹنے کی یہ عادت پاکستان میں عام ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے بعض تاجر گروپوں پر سندھ کے مینڈیٹ کی بے عزتی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مزید کہا کہ پنجاب کا صحت کا شعبہ خود بولتا ہے، اگر مریم نواز چاہیں تو وہ ہم سے سیکھنے سندھ آ سکتی ہیں۔

Related Posts