سینیٹ اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا، پیکا ایکٹ کی منظوری بھی شامل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

14-point agenda for today's Senate session released
PHOTO: INDIATODAY

اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا،صبح 11:30 بجے شروع ہونے والے اجلاس میں پیکا ایکٹ منظوری بل بھی شامل ہوگا۔

ایجنڈے کے مطابق الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے۔ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 بھی آج کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سیشن کے دوران تین بل، دی پریونشن آف اسمگلنگ آف مائیگرنٹس (ترمیمی) بل 2025، افراد کی اسمگلنگ کی روک تھام (ترمیمی) بل2025 اور امیگریشن (ترمیمی) بل 2025، پیش کریں گے۔

پیکا ایکٹ کیخلاف آج پورے ملک میں صحافی سراپا احتجاج

سینیٹر فیصل واؤڈا ٹیکس کی وصولی میں اضافے کے بہانے ایف بی آر کے اپنے فیلڈ افسران کے لیے 1010 گاڑیاں خریدنے کے حالیہ فیصلے کے مالی اثرات کی طرف وزیر خزانہ و محصولات کی توجہ مبذول کرائیں گے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے تحریک پیش کی کہ سینیٹ میں رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس، 2012 کے رولز 15، 16، 171 اور 172 ایف میں مجوزہ ترامیم کو زیر غور لایا جائے اور منظور کیا جائے۔

Related Posts