جاپان کے سب سے بڑے ٹی وی چینل میں سیکس اسکینڈل نے ملک کو ہلاکر رکھ دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی انڈیپنڈنٹ

جاپان کے سب سے بڑے ٹی وی چینل میں جنسی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد اس کے دو ایگزیکٹو ذمے داران مستعفی ہو گئے ہیں۔
نجی چینل “Fuji TV” کے صدر کویچی میناٹو اور چیئرمین شوجی کانو نے پیر کے روز اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ اس فیصلے کی وجہ چینل کے ایک پروگرام کے میزبان اور سابق پوپ اسٹار Masahiro Nakai پر چند ہفتے قبل لگنے والے جنسی ہراسانی کے الزامات ہیں۔

طلاق بل گیٹس کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا

ملک کے ایک مقبول روزنامے نے دسمبر کے اواخر میں 52 سالہ ماساہیرو نکائی پر الزام عائد کیا تھا کہ انھوں نے 2023 میں ایک خاتون کو اس کی مرضی کے بغیر شرم ناک حرکت پر مجبور کیا تھا۔ یہ حرکت جنسی حملے میں شمار ہوتی ہے۔

مذکورہ اخبار نے بتایا تھا کہ نکائی نے اس مبینہ “نازیبا جنسی برتاؤ” کے تصفیے کے لیے خاتون کو 9 کروڑ جاپانی ین (تقریبا 5.8 لاکھ ڈالر) کی رقم ادا کی۔

ماساہیرو نکائی نے گذشتہ جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے پروگراموں کی منسوخی اور بڑھتی ہوئی تنقید کا سامنا کرنے کے بعد اپنا پیشہ ورانہ کیرئر ختم کر دیں گے۔ نکائی کا کہنا تھا کہ “میں تنہا ذمے دار ہوں”۔ انھوں نے متعلقہ خاتون کو دل سے معذرت پیش کی۔

یاد رہے کہ SMAP بینڈ میں شامل سابق گلوکار ماساہیرو نکائی 1990 کی دہائی میں ٹی وی اسکرین پر ایک محبوب شخصیت مانے جاتے تھے۔

رواں ماہ 17 جنوری کو ایک پریس کانفرنس میں چینل کے صدر نے بتایا تھا کہ فوجی ٹی وی کے ملازمین پر مشتمل کمیٹی نے نئی داخلی تحقیق کی ہے۔

ادھر چینل میں مرکزی سرمایہ کاری کرنے والی کمپنی نے ان اخباری رپورٹوں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا کہ چینل کے ملازمین نے ماساہیرو کے گھر میں اس شام کا انعقاد کیا تھا جہاں پوپ اسٹار کی اس خاتون سے ملاقات ہوئی۔ ان رپورٹوں کے بعد چینل کے خلاف تنقید کی نئی لہر آئی۔

اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد چینل میں اشتہار دینے والوں نے اپنے اشتہارات واپس لے لیے، جن میں ٹویوٹا اور مکڈونلڈز شامل ہیں۔
ماساہیرو نکائی کی جانب سے فن کی دنیا سے کنارہ کش ہونے کے اعلان کے بعد جمعرات کے روز ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج میں مذکورہ چینل کا کنٹرول رکھنے والی ہولڈنگ کمپنی “فو جی میڈیا” کے حصص کی قیمت میں 10% سے زیادہ کمی دیکھنے میں آئی۔

Related Posts