انٹرنیٹ کے مشہور شخصیت شام ادریس نے ایک تفصیلی ویڈیو میں ڈکی بھائی کے “جھوٹ” بے نقاب کر دیے ہیں۔
شام ادریس نے یاد دلایا کہ ڈکی بھائی نے سات سال قبل ایک ویڈیو میں انہیں اور ان کے خاندان، خاص طور پر خواتین کو بدنام کیا تھا۔
اس بدنامی کے بعد ڈکی بھائی نے یوٹیوب اسٹرائیک کا دعویٰ کیا اور شام ادریس پر ان کے فیس بک پیج کو ختم کرنے کا الزام عائد کیا۔
مجھے جتنا مرضی لیکن۔۔ نیم برہنہ مناہل ملک کی دوست کو شرمناک پیشکش کی ویڈیو وائرل
شام ادریس نے الزام لگایا کہ ڈکی بھائی ان کے اور ان کے خاندان کے خلاف نامناسب مواد اپلوڈ کر رہے تھے، اسی وجہ سے ان کا فیس بک پیج ہٹایا گیا۔
ویڈیو میں شام ادریس نے ڈکی بھائی کی کچھ ویڈیوز اور ان کے نامناسب پیغامات بھی شامل کیے۔
اس کے علاوہ انہوں نے دیگر یوٹیوبرز کے ساتھ اپنی ویڈیو گفتگو بھی شیئر کی جن میں بدلہ برادر، سحر (کوئین فراگی)، شاہ میر عباس اور دیگر شامل ہیں، جو ڈکی بھائی کی مبینہ بدنامی اور دھمکیوں کا شکار ہوئے۔
بدلہ برادر نے ڈکی بھائی پر ان کے اور ان کے خاندان کو بدنام کرنے اور دھمکیاں دینے کا الزام لگایا۔شام ادریس نے کہا کہ وہ اس معاملے پر خاموش رہے اور معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا کیونکہ اس وقت لوگ ان کی بات سننے کے لیے تیار نہیں تھے۔
انہوں نے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ہیش ٹیگ #DuckyApologize کو وائرل کریں تاکہ ڈکی بھائی کو ان کی “غلطیوں” پر معافی مانگنے پر مجبور کیا جا سکے۔