کراچی: سپر ہائی وے کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کے باعث 12 سالہ بچی عزیلہ سبز علی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شادی کی تقریب میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق بچی سینے میں گولی لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
واقعے کے بعد پولیس نے دو ملزمان جان زادہ اور جمال شاہ کو گرفتار کر کے ان کے ہتھیار ضبط کر لیے ہیں۔
کراچی کے تاجروں نے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کا مطالبہ کردیا
قبل ازیں 14 جنوری کو کراچی کے لانڈھی علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے 45 سالہ حمید نامی شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔
پولیس کے مطابق لانڈھی نمبر 6 میں شادی کی تقریب کے دوران دولہا کے اہل خانہ نے خوشی میں ہوائی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گولی حمید کے سینے میں لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والا شخص دولہا کا رشتہ دار اور ہمسایہ تھا۔ پولیس نے واقعے کے بعد متعدد افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا تھا۔
اس سے پہلے لاہور کے مناواں علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی تھی۔
پولیس کے مطابق واقعہ شادی کی تقریب میں پیش آیا جہاں ہوائی فائرنگ کی جا رہی تھی، جس سے لڑکی جاں بحق ہوئی۔متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔