زخمی حالت میں اسپتال پہنچانے والے رکشا والے کو سیف علی خان نے کتنے پیسے دیے؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

آٹو رکشا ڈرائیور جس نے سیف علی خان کو حملے کے دن لیلاوتی اسپتال پہنچایا تھا، نے بتایا کہ وہ کبھی کچھ نہیں مانگیں گے، لیکن اگر سیف علی خان ان کو آٹو رکشا تحفے میں دینا چاہیں تو وہ خوشی سے قبول کریں گے۔

رکشے والے سے جب ملاقات میں سیف علی خان کی طرف سے دی گئی رقم کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اسے ذاتی معاملہ قرار دیتے ہوئے انکار کر دیا۔

عالمی عدالت کا طالبان امیر المومنین کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا عندیہ

ان کا کہنا تھا، “میں نے سیف صاحب سے وعدہ کیا ہے اور میں اسے نبھاؤں گا۔ لوگ اندازے لگائیں، چاہے وہ 50,000 روپے کہیں یا 1,00,000 روپے، لیکن میں اس رقم کا ذکر نہیں کروں گا۔ یہ صرف میرے اور سیف علی خان کے درمیان ہے۔”

رپورٹس کے مطابق سیف علی خان نے 21 جنوری کو اسپتال سے ڈسچارج ہونے سے پہلے رکشا ڈرائیور سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران سیف نے رانا کو گلے لگایا اور اپنی والدہ معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور سے ان کا تعارف کروایا۔ رانا نے شرمیلا ٹیگور کے پاؤں چھوئے، اور انہوں نے ان کو دعائیں دیں۔

Related Posts