پاکستان نے بھارت سے مفرور خاتون سیما حیدر کے بچوں تک رسائی مانگ لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اے این آئی

پاکستانی خاتون سیما حیدر کے 4 بچوں کے ساتھ غیر قانونی بھارت میں داخلے کے معاملے پر بھارت کے شہر دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے غلام حیدر کے چار بچوں کے حوالے سے اہم اقدامات کیے ہیں۔

موقر معاصر آج نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے غلام حیدر سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے چار بچوں کو وطن واپس لانے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور ہرممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

کراچی والوں کیلئے بری خبر، پیپلز بس سروس کے کرائے بڑھا دیے گئے، جانئے اطلاق کب سے ہوگا؟

پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا کہ بھارتی حکومت کو بچوں تک رسائی کے لیے خطوط لکھ دئیے ہیں، امید ہے بھارتی حکومت جلد چار بچوں تک ہائی کمیشن کو رسائی دے گی۔

غلام حیدر نے ہائی کمیشن کو شکایت کی کہ میری تین بیٹیوں سمیت چار بچوں کو غیر قانونی بھارت منتقل کیا گیا ہے انہوں نے اپیل کی کہ ہائی کمیشن فی الفور میرے بچے واپس لانے کے لیے اقدامات اور مدد کرے۔

یاد رہے کہ سیما حیدر کے پاکستانی شوہرغلام حیدر نے ایک ویڈیو پیغام میں بھارت میں پاکستان ہائی کمیشن سے اپیل کی تھی وہ میرے بچے واپس لانے کے لیے اقدامات اور مدد کرے۔

Related Posts