فورسز نے مزید 6 خوارج جہنم رسید کردیے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ریڈیو پاکستان

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے خوارج کی دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنادی، سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں مؤثر کارروائی کے دوران دراندازی کی کوشش کرنے والے 6 خوارج ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 22 اور 23 جنوری کی رات پاک افغان بارڈر پر ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ سے خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی، جس پر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی یہ کوشش ناکام بنادی۔

عربی کے بعد وزیر اعظم کی جرمن گفتگو کی دھوم مچ گئی

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 6 خوارج مارے گئے جبکہ ہلاک خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے سرحد کے اطراف میں مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنانے کے لیے کہتا آیا ہے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Posts