عمران خان نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا، چیئرمین پی ٹی آئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان
(فوٹو: منی کنٹرول)

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔بانی پی ٹی آئی سے میری اور وکلاء کی ملاقات ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے میری اور وکلاء کی ملاقات ہوئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ہم نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے حکومت کو 7 دن دئیے تھے۔

حکومت سے مذاکرات کے متعلق  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے مزید کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ اگر حکومت نے کمیشن کا اعلان نہ کیا تو مذاکرات کا اگلا دور نہیں ہوگا۔ افسوس ہے کہ حکومت کی جانب سے آج تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 3 ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن تشکیل دئیے جانے کی صورت میں حکومت سے مذاکرات کیے جاسکتے ہیں۔ کمیشن کا اعلان نہ ہونے کی صورت میں آج سے مذاکرات کا عمل ختم ہوجائے گا۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ سیاسی اختلافات کی ٹھنڈک اتنی زیادہ ہے کہ برف نہیں پگھل رہی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملاقات کے دوران کہا کہ اگر آج کی تاریخ تک حکومت نے کمیشن بنانے کا اعلان نہیں کیا تو کوئی بات نہیں ہوگی۔

 

Related Posts