سیف علی خان کی سیکیورٹی رونت رائے کی کمپنی کے حوالے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بولی وڈ اداکار سیف علی خان کی سیکیورٹی بھارتی معروف اداکار رونت رائے کی سیکیورٹی ایجنسی کے سپرد کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سیف علی خان کو چاقو کے حملے میں شدید زخمی ہونے کے چھ روز بعد ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ جب وہ ہسپتال سے باہر آئے تو مداحوں اور خیرخواہوں نے انہیں گھیر لیا، جبکہ فوٹوگرافرز ان کی ایک جھلک کیمرے میں قید کرنے کے لیے بے تاب نظر آئے۔

سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم قومی سطح کا بنگلہ دیشی کھلاڑی نکلا

سیف علی خان سفید رنگ کی شرٹ اور بلیو جینز میں ملبوس تھے، جبکہ ان کے ایک ہاتھ اور بازو پر بینڈیج بھی نظر آ رہی تھی۔ جب وہ اپنے گھر پہنچے تو مداحوں اور میڈیا کی بڑی تعداد پہلے سے موجود تھی، جس پر اداکار نے مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by F I L M Y G Y A N (@filmygyan)

سیف علی خان کی ڈسچارج کے وقت سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات دیکھنے کو ملے، جو سوشل میڈیا پر زیر بحث رہے۔

دوسری جانب رونت رائے، جو بھارت کے معروف ٹی وی اداکار ہیں اور “مسٹر بجاج” کے کردار سے مشہور ہیں، سیف علی خان کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ممبئی پولیس کے ہمراہ نظر آئے۔ اس پر سوشل میڈیا میں مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

رونت رائے ممبئی میں ایک سیکیورٹی ایجنسی چلاتے ہیں، اور ان کی ایجنسی کو سیف علی خان کی سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ان کی ایجنسی نے بولی وڈ کے بڑے اداکاروں، جیسے امیتابھ بچن اور اکشے کمار کو بھی سیکیورٹی بھی فراہم کی ہے۔

رونت رائے نے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں سیف علی خان کے ساتھ ہیں، تاہم انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔

Related Posts