ملک کا سب سے بڑا گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ آج سے فعال، مالیت سمیت دیگر تفصیلات جانیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gwadar International Airport
(Image: Pakistan Today)

ملک کا سب سے بڑا گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ آج سے فعال ہوگا، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے)  نے انٹرنیشنل ائیرپورٹ آپریشنل ہونے کے متعلق سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی ایک رپورٹ میں افضل ندیم ڈوگر کے مطابق ترجمان پی اے اے نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ طے شدہ شیڈول کے مطابق آج 20 جنوری کو فعال ہو جائے گا لہٰذا بارشوں کے باعث نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی آپریشنلائزیشن منسوخی کی خبریں بے بنیاد ہیں، انہوں نے عوام سے افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل بھی کی۔

ترجمان پی اے اے  کا کہنا ہے کہ عوام معلومات کے لیے صرف مصدقہ ذرائع پرانحصار کریں۔ دریں اثناء سی پیک کوریڈور کے اہم منصوبے نیو گوادر ائیرپورٹ پر کراچی سے پہلی پرواز کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے قومی ائیر کی پرواز پی کے 503 پہلی پرواز ہوگی جو نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے والی ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کا حوالا دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا کہ کراچی سے اس پرواز کی کی روانگی میں 45 منٹ تاخیر کردی گئی ہے، پرواز صبح 9:14 کی بجائے 10 بجے روانہ ہوگی، کراچی سے گئی پہلی پرواز کو نیو گوادر ائیرپورٹ پر اترنے پر واٹر سلیوٹ دیا جائے گا۔  نیو گوادر انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر مسافروں کا استقبال کرنے کے لیے اعلیٰ حکام موجود ہوں گے۔

گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ، وفاقی وزیر خواجہ آصف سمیت پاکستان اور چین کی اہم شخصیات  استقبال کیلئے موجود ہوں گی جب کہ اس موقع پر ایک رنگا رنگ تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔ گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا ائیرپورٹ ہے جس کا قیام 430 ایکڑ پر گوادر شہر سے 26 کلومیٹر دور گورنڈانی کے مقام پر عمل میں لایا گیا ہے۔

لگ بھگ 50  ارب روپے مالیت سے تعمیر کردہ ائیرپورٹ نیو گوادر ائیرپورٹ کا ایک ہی رن وے 3658 میٹر طویل اور 75 میٹر چوڑا ہے جس میں بڑے ہوائی جہاز کو ایڈجسٹ کرنے کی گنجائش ہے۔ ائیرپورٹ پر ائیر بس اے 380 اور بوئنگ 747 جیسے بڑے طیارے بھی لینڈنگ کرسکتے ہیں۔۔ نیو گوادر ائیرپورٹ کا علامتی افتتاح 14 اکتوبر 2024وزیراعظم شہباز شریف کرچکے ہیں۔

Related Posts