حکومت کی آسان کاروبار اسکیم سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟ لیجئے مکمل طریق کار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پیراڈائم شفٹ

پنجاب حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کو بااختیار بنانے کے لیے بلاسود قرضوں کی پیشکش کا ایک اقدام متعارف کرایا ہے۔

اس اقدام کو مختلف کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جن میں اسٹارٹ اپس، کاروبار کی توسیع، جدت کاری، ورکنگ کیپیٹل، کمرشل لاجسٹکس، اور آب و ہوا کے موافق کاروبار شامل ہیں۔

قرض کا یہ پروگرام دو درجوں پر مشتمل ہے، جس کے ”ٹئیر 1“ میں ذاتی گارنٹی کے ساتھ 10 لاکھ روپے سے 50 لاکھ روپے تک کی رقم پانچ سال تک کی مدت صفر فیصد شرح سود پر فراہم کرنا اور 5,000 روپے کی پروسیسنگ فیس شامل ہے۔

جنکہ ٹئیر ”2 میں“ 60 لاکھ سے تین کروڑ روپے تک کی رقم فراہم کی جائے گی، لیکن اس کیلئے محفوظ ضمانت کی ضرورت ہوگی، اس کی مدت بھی پانچ سال صفر شرح سود ہوگی اور 10,000 روپے کی پروسیسنگ فیس ہوگی۔

الخدمت نے غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے 15 ارب روپے مختص کردیے

قرضوں کی ادائیگی منظوری کی شرائط کے مطابق مساوی ماہانہ اقساط میں کی جائے گی، اور لیٹ سرچارج روزانہ کی بنیاد پر ایک روپے سے ایک ہزار روپے تک فی دن لاگو ہوں گے۔

درخواست کا عمل

درخواست دہندگان کے پاس درخواست شروع کرنے سے پہلے درج ذیل دستاویزات جیسے پاسپورٹ سائز کی تصاویر اور شناختی کارڈ کی اسکین شدہ کاپیاں یا واضح تصاویر تیار ہونی چاہئیں۔

اس کے علاوہ، درخواست دینے کا عمل شروع کرنے سے پہلے یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس شناختی کارڈ سے رجسٹرڈ موبائل نمبر، نام، شناختی کارڈ کی کاپیاں، اور دو حوالوں کے موبائل نمبر (جو خون کے رشتہ دار نہ ہوں) موجود ہوں۔

اس کے علاوہ فعال ٹیکس فائلر کا ثبوت، کاروباری آمدنی اور اخراجات کی معلومات، کرایہ کا معاہدہ، ٹرانسفر لیٹر یا کاروبار اور رہائشی پتوں سے متعلق رجسٹری کی کاپیاں اور ادائیگی کی درخواست کے لیے فیس تیار ہو۔

کولیٹرل (ازالے) میں جائیداد کی منتقلی کا خط، رجسٹری، فرد، یا سرکاری سیکیورٹیز دی جاسکتی ہیں۔

درخواست جمع کرانے کے لیے، ان مراحل پر عمل کریں:

  • درخواست شروع کرنے کے لیے ایک اکاؤنٹ بنائیں۔
  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ موبائل نمبر آپ کے نام پر رجسٹرڈ ہو۔
  • درخواست کو مکمل کرنے کے لیے کم از کم 15 منٹ مختص کریں۔
  • فارم جمع کروائیں۔
  • اگر ضرورت ہو تو اضافی معلومات اپ لوڈ کریں۔

درخواست کی فیس ٹئیر 1کے لیے 5,000 اور تئیر کے لیے 10,000 مقرر کی گئی ہے، یہ دونوں ناقابل واپسی ہیں۔

درخواست جمع کرانے کے بعد، ایک رجسٹریشن نمبر اسکرین کے ساتھ ساتھ SMS کے ذریعے بھی فراہم کیا جائے گا۔ درخواست دہندگان کو اپنی درخواست کی حیثیت کے بارے میں ایس ایم ایس اپ ڈیٹس موصول ہوں گے اور وہ اسے یہاں دی گئی نامزد ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

Related Posts