نشستیں انتہائی محدود، حج پر جانے والے جلد رابطہ کریں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو عرب ویکلی

حج کے خواہش مندوں کے لیے آخری موقع، سرکاری حج کوٹے کے تحت محدود نشستوں پر درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا اخری مرحلہ جاری ہے، سرکاری اسکیم کے تحت صرف ایک ہزار 380 نشستیں باقی رہ گئیں۔

الوداعی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے امریکی وزیر خارجہ کو جنگی مجرم کہہ دیا

ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے باقی رہ جانے والی پانچ ہزار محدود نشستوں پر درخواست وصولی کا اعلان کیا تھا۔پانچ روز کے دوران 3120 حج درخواستیں جمع کرا دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق نئی درخواستوں کے ہمراہ ایک ارب 87 کروڑ 20 لاکھ روپے جمع کرا دیے گئے۔ ریگولر اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی تعداد 81 ہزار 500 سے بڑھ کر 84 ہزار 620 ہو گئی۔

وزارت مذہبی امور نے محدود نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ملک بھر کے بینک پہلے“ آئیے پہلے پائیے“ کی بنیاد پر درخواستیں وصول کر رہے ہیں۔

Related Posts