حکومت کیساتھ مذاکرات کا تیسرا دور، پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI shares written demands as third round of talks with govt concludes

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس میں حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کے دوران پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات کا تحریری مسودہ پیش کیا۔

جمعرات کو اجلاس کی صدارت قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کر رہے تھے۔ مذاکرات میں حکومتی کمیٹی اور پی ٹی آئی کی ٹیم نے شرکت کی۔

حکومتی کمیٹی میں عرفان صدیقی، رانا ثناءاللہ، خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی ٹیم میں عمر ایوب، اسد قیصر، علی امین گنڈا پور، علامہ راجہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے مذاکرات کے لیے اپنے مطالبات کا تین صفحات پر مشتمل تحریری مسودہ تیار کیا ہے جو قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے لیٹر ہیڈ پر لکھا گیا۔پی ٹی آئی کے مطالبات کے اہم نکات درج ذیل ہیں:

1۔تحقیقات کے لیے دو کمیشنز کا قیام
وفاقی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت دو انکوائری کمیشنز تشکیل دیے جائیں جن کی قیادت چیف جسٹس یا سپریم کورٹ کے تین ججز کریں۔ان کمیشنز کے ججز کی تعیناتی سات دن کے اندر حکومت اور پی ٹی آئی کی باہمی مشاورت سے کی جائے۔

2۔پہلا کمیشن
9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری، اسلام آباد ہائی کورٹ میں رینجرز اور پولیس کے داخلے اور اس دن کے واقعات سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج کی تحقیقات کرے گا۔
میڈیا پر سنسرشپ، صحافیوں کو ہراساں کرنے، انٹرنیٹ بندش، اور ذمہ دار افراد کی نشاندہی کی جائے۔

3۔دوسرا کمیشن
24 سے 27 نومبر کے دوران اسلام آباد میں مظاہرین پر تشدد، فائرنگ کے احکامات دینے والے افراد، شہداء اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کے لیے اسپتالوں اور میڈیکل سہولیات کی سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کا جائزہ لے گا۔
ایف آئی آرز کے اندراج میں مشکلات اور میڈیا کوریج پر پابندیوں کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

4۔سیاسی قیدیوں کی رہائی
پی ٹی آئی نے وفاق، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں سے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی یا ان کی سزاؤں کی معطلی کے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

مسودے پر دستخط
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین نے قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں اس دستاویز پر دستخط کیے۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی اس پر دستخط کیے۔

Related Posts