پاکستانی شوبز انڈسٹری کے دو مشہور ستارے وہاج علی اور ماہرہ خان پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے، اس خبر نے مداحوں کو بے حد خوش کر دیا ہے جو اس منفرد جوڑی کو ایک ساتھ دیکھنے کے منتظر ہیں۔
یہ پروجیکٹ ابھی راز میں رکھا گیا ہے لیکن سوشل میڈیا پر مداحوں نے اس خبر کو بے حد سراہا ہے اور اس جوڑی کو “خوابوں کی جوڑی” قرار دیا ہے۔
اس وقت وہاج علی سن میرے دل میں مایا علی کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاہم یہ ڈرامہ شائقین کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکا اور وہاج کا کردار وہ اثر چھوڑنے میں ناکام رہا جس کی امید کی جا رہی تھی۔
ایشوریا اور ابھیشیک کی باتھ ٹب میں خوشگوار نجی لمحات کی تصاویر وائرل
ماہرہ خان کے ساتھ اس نئی پیشکش کی خبر نے شائقین کو ایک بار پھر وہاج علی کے شاندار انداز میں واپسی کی امید دلا دی ہے۔
سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے زبردست ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ مداحوں نے اس خبر کو بہت زیادہ سراہا اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ جوڑی اسکرین پر ایک یادگار کارکردگی پیش کرے گی جو ان کی شہرت کو مزید بڑھائے گی۔
وہاج علی کے مداح خاص طور پر پرجوش ہیں کیونکہ انہیں امید ہے کہ وہاج اور ماہرہ کا اشتراک ان کی اداکاری کے نئے پہلوؤں کو سامنے لائے گا اور ڈرامہ انڈسٹری میں ایک نیا معیار قائم کرے گا۔