کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے باعث خوف و ہراس

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے باعث خوف و ہراس
کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے باعث خوف و ہراس

شہرِ قائد کے علاقے رنچھوڑ لائن میں 6 منزلہ عمارت گرنے کے باعث شہریوں میں خوف و دہشت پھیل گئی، عمارت گرنےسے لاکھوں  کا مالی نقصان ہوا۔

رنچھوڑ لائن کی سومرا گلی میں واقع رہائشی عمارت گرنے سے قبل ایک طرف جھک گئی جس کے نتیجے میں فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقعے پر پہنچ گئے اور عمارت کو خالی کروانے کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا گیا۔

عمارت کے ٹیڑھا ہونے سے قبل مزدور اس پر کام کر رہے تھے۔ مزدوروں نے عمارت گرانے کا کام شروع کیا تو عمارت کی بنیادیں کمزور ہونے کے باعث جلد ہی زمین بوس ہوئی جس کے گرنے کے باعث زوردار دھماکہ ہوا۔

عمارت گرنے کی آواز رنچھوڑ اور قریبی علاقوں میں دور دور تک سنائی دی، تاہم اس عمل کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 21 فلیٹوں پر مشتمل عمارت کی گلی سیل کردی گئی ہے۔ لوگ اس علاقے تک آمدورفت نہیں کرسکتے۔

علاقہ پولیس کے مطابق گلی کو حفاظتی انتظامات کے پیش نظر سیل کیا گیا۔ عمارت کا ملبہ جلد اٹھایا جائے گا تاکہ آمدورفت کے لیے شہریوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ 

Related Posts