بھارتیوں کی نئی نیشنل کرش وامیکا گبی کو نامناسب سوشل میڈیا تشہیر پر تنقید کا سامنا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Wamiqa Gabbi slams content creator questioning her PR strategy

بالی ووڈ اداکارہ وامیکا گبی نے ایک مواد تخلیق کار کی جانب سے ان کی مبینہ پی آر حکمت عملی پر تنقید کرنے والی ویڈیو کے جواب میں سخت ردعمل دیا۔

انسٹاگرام انفلوئنسر نادیش بھامبی نے حال ہی میں ایک ویڈیو بنائی جس کا عنوان تھا وامیکا گبی کی پی آر ٹیم کی میٹنگ اور کیپشن میں دعویٰ کیا کہ اداکارہ کی ٹیم کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔

نادیش بھامبی کی مزاحیہ ویڈیو میں وہ پی آر ٹیم کے سربراہ کے طور پر خود کو پیش کرتے ہیں اوروامیکا گبی کے لیے پی آر آئیڈیاز طلب کرتے ہیں۔ مختلف ٹیم ممبران تجاویز دیتے ہیں، جیسے نئی قومی کرش، اگر ایشوریا کی بیٹی ہوتی تو وہ وامیکا جیسی دکھتی، اور وامیکا ناشتے میں 100 رشمیکا اور 200 دشا کھا سکتی ہیں۔ یہ تمام”شاندار” خیالات منظور کر لیے جاتے ہیں۔

بھامبی کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے وامیکا گبی نے طنزیہ انداز میں جواب دیا، “با صلاحیت اور خوبصورت بھی؟ اُف، شکریہ۔ اور باقی سب کا پتا نہیں۔

مجھے جتنا مرضی لیکن۔۔ نیم برہنہ مناہل ملک کی دوست کو شرمناک پیشکش کی ویڈیو وائرل

نادیش بھامبی نے جواب دیتے ہوئے تسلیم کیا کہ اداکارہ واقعی “با صلاحیت اور خوبصورت” ہیں لیکن ان کی پی آر ٹیم کو تھوڑا “چِل” رہنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے لکھاکہ آپ با صلاحیت اور خوبصورت تو ہیں ہی۔ جوبلی میں آپ کی اداکاری پسند آئی۔ اگر صدر کے لیے ووٹنگ ہوتی تو میرا ووٹ آپ کو ہی ملتا، بس اپنی پی آر ٹیم کو کہیے کہ وہ آپ جیسی اچھی اداکارہ کا نام خراب نہ کریں۔

کام کے حوالے سےوامیکا گبی حال ہی میں ورون دھون کی فلم “بے بی جان” میں نظر آئیں، جس میں کیرتھی سریش اور جیکی شروف بھی شامل تھے۔ یہ فلم پچیس دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔

Related Posts