جنوری کیلئے آر ایل این جی کے نرخ مقرر کردیے گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایم ایم

وفاقی حکومت نے رواں ماہ جنوری 2025 کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت مقرر کر دی اور اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔

اوگرا سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی نادرن کے لیے قیمت میں کمی کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کے لیے قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

مفت سولر پینل اسکیم کیلئے مزید اربوں روپے جاری کرنے کا فیصلہ

اس ضمن میں جاری بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12.66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی اور سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر میں سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت  12.89 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کی قیمت 12.54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی تھی۔

Related Posts