پنجاب میں وکلاء کا ہوائی فائرنگ کرکے جشن، پولیس کالے کوٹ دیکھ کر بھاگ نکلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lawyers in Punjab resort to aerial firing to celebrate win

پنجاب کے مختلف شہروں میں بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کے حامیوں نے ہوائی فائرنگ کر کے اپنی جیت کا جشن منایا جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاعات کے مطابق منڈی بہاؤالدین ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کے حامیوں نے ہفتے کے روز ہوائی فائرنگ کی۔ پولیس موقع پر موجود تھی لیکن بے بسی سے منظر دیکھتی رہی۔

اسی طرح فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے حامیوں نے بھی اپنی جیت کا جشن ہوائی فائرنگ سے منایا تاہم پولیس کارروائی کرنے کے بجائے موقع سے غائب ہوگئی۔

اتنے میں تو پاکستان کا سارا قرضہ اتر سکتا تھا، جانتے ہیں لاس اینجلس میں آگ سے کتنا نقصان ہوا؟

سمندری میں وکلاء کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے دوران ایک شخص زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کی شناخت محمد صفیان کے طور پر ہوئی ہے، جسے ٹانگ پر گولی لگی۔ پولیس کے مطابق زخمی شخص خود بھی فائرنگ میں ملوث تھا۔

بعد ازاں پولیس نے 14 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

Related Posts