کراچی: تاجکستان نے اپنے کراچی قونصل خانے میں ویزا سیکشن کا آغاز کر دیا جسے پاکستان اور تاجکستان کے تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
تاجکستان کے کراچی قونصل خانے کو مکمل حیثیت دی گئی ہے جو اب پاکستانی شہریوں کو ویزے جاری کرے گا جو تاجکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔
سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے ایک تقریب میں ویزا سروس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر تاجکستان کے پاکستان میں سفیر شریف زادہ یوسف توئیر اور دیگر سفارتی عملہ بھی موجود تھا۔
اتنے میں تو پاکستان کا سارا قرضہ اتر سکتا تھا، جانتے ہیں لاس اینجلس میں آگ سے کتنا نقصان ہوا؟
ابتدائی طور پر کراچی میں ایک ویزا قونصلر تعینات کیا گیا ہے اور ویزا درخواستوں کی تعداد بڑھنے پر مزید عملہ شامل کیا جائے گا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ یہ اقدام پاکستانی شہریوں کے لیے تاجک ویزے کے حصول کو آسان بنائے گا جس سے سیاحت اور دونوں ممالک کے درمیان وفود کے تبادلے کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف توئیر کو ویزا سروس شروع کرنے پر مبارکباد دی اور اسے پاک-تاجک تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف توئیر نے کہا کہ تاجکستان خطے میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔