اداکاررام چرن، کیارا ایڈوانی، ایس جے سوریا اور انجلی جیسے ستاروں سے سجی ایس شنکر کی فلم “گیم چینجر”نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق فلم نے پہلے دن بھارت میں 51اعشاریہ 25 کروڑ روپے کمائے، جو رام چرن کی پچھلی سولو ریلیز “وِنايا ودھے رام” کے افتتاحی دن کی آمدنی (34 کروڑ روپے) سے زیادہ ہے۔
فلم “آر آر آر” کے پہلے دن کی کمائی 133 کروڑ روپے تک نہیں پہنچ سکی۔ “گیم چینجر” نے تیلگو میں 42 کروڑ، تمل میں 2اعشاریہ 1 کروڑ، ہندی میں 7 کروڑ، کنڑ میں 10 لاکھ اور ملیالم میں 3 لاکھ روپے کمائے۔
فلم کی نمائش میں شاندار رسپانس دیکھنے کو ملا۔ صبح کے شوز میں 51اعشاریہ 32 فیصد، دوپہر کے شوز میں 39اعشاریہ 33 فیصد اور شام کے شوز میں 50اعشاریہ 53 فیصد حاضری رہی۔ ہندی 4 ڈی ایکس ورژن کے دوپہر کے شوز میں 82 فیصد حاضری رہی۔
جسٹن بیبر کے گانے پر منفرد قوالی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
فلم کے پروڈیوسرز کے مطابق “گیم چینجر” نے افتتاحی دن پر دنیا بھر میں 186 کروڑ روپے کمائے۔ یہ کامیاب آغاز شنکر کے لیے امید کی کرن ہے، خاص طور پر ان کی پچھلی فلم “انڈین 2” کی ناکامی کے بعد۔
“گیم چینجر” میں رام چرن نے ڈبل رول ادا کیا ہے جبکہ کیارا ایڈوانی، انجلی اور ایس جے سوریا نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔
فلم کی کامیابی کے دوران یہ دیکھنا باقی ہے کہ کیا یہ ویک اینڈ پر اپنی رفتار برقرار رکھ سکتی ہے اور “پشپا: دی رول” کو باکس آفس پر پیچھے چھوڑ سکتی ہے یا نہیں۔